حیدرآباد۔27جون(اعتماد نیوز)تہلکہ چیف ترون تیج پال کو انکی ضمانت کی مدت
میں یکم جولائی تک توسیع کر دی گئی۔ پچھلے ماہ ترون تیج پال کی ماں شکنتلہ
کی موت کے بعد انکی ضمانت منظور کی گئی۔ جسکے بعد سپریم کورٹ نے انہیں تین
ہفتوں تک کے لئے ضمانت
منظور کی۔ اور انکی ضمانت کی مدت میں آج کا دن
آخری دن تھا۔ چنانچہ سپریم کورٹ میں ضمانت میں توسیع کی درخواست پر دوبارہ
توسیع کی گئی۔ واضح رہے کہ پچھلے سال نومبر میں ترون تیج پال کو ایک خاتون
صحافی پر جنسی زیادتی کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔